بیجنگ: جنوبی چین کے سیچوآن صوبے میں ہفتے کو جنگل میں لگی آگ بجھانے گئے فائربریگیڈ محکمے کے 30لاپتہ اہلکاروں میں سے 24 کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ایسٹ کوسٹ ریڈیو نے مقامی افسروں کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کو سیچوآن صوبے کے لیانگشان ای علاقے میں 3800میٹر کی اونچائی پر پہاڑوں میں آگ لگ گئی تھی۔جسے بجھانے کےلئے 689فائربریگیڈ اہلکار تعینات کیےگئےتھے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق اتوار کے روز آگ بجھاتے وقت اچانک ہوا کا رخ بدلنے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔جس کے بعد 30اہلکار لاپتہ ہوگئے تھے۔حادثے کے بعد افسران کی کسی طرح دو اہلکاروں سے بات ہوپائی ،جنہوں نے بتایا کہ 24فائربریگیڈ اہلکاروں کی موت ہوچکی ہے۔ حالات کے پیش نظر ایمرجنسی منیجمنٹ کی وزارت نے بچاؤ مہم میں مدد کرنے کےلئے جائے وقوع پر ایک ٹیم بھی بھیجی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز