لکھنؤ: اترپردیش سے راجیہ سبھا کی دس نشستوں کے لئے ہورہے انتخابات میں آج بھارتیا جنتا پارٹی(بی جے پی) کے دو امیدواروں ،ودیا ساگر سونکراورسل بشنوئی کے نام واپسی کے باوجود11 امیدواروں کے میدان میں رہ جانے کی وجہ سے اب 23 مارچ کو ووٹ پڑیں گے۔
اسمبلی کے چیف سکریٹری اور الیکشن افسر پردیپ دوبے نے بتایا کہ نامزدگی پرچہ واپسی کی آخری تاریخ میں ودیا ساگر سونکر اور سل بشنوئی نے اپنا نام واپس لے لیا۔ان ناموں کے واپسی کے بعد اب دس نشستوں کے لئے 11 امیدوار ہیں، اس لئے ووٹنگ 23 مارچ کو ہوگی۔
اس سے قبل آزاد امیدوارمہیش چندر شرما کا پرچہ خارج کر دیا گیا تھا۔
مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی، اشوک واجپئی،سنکلپ دیپ راج بھر،کانتا کردم،وجے پال سنگھ تومر،ڈاکٹر انل جین،جی وی ایل نرسمھ راؤ،ہری ناتھ یادو،اور انک اگروال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے امیدوارمیدان میں ہیں۔ان کے علاوہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) سے جیہ بچن اور بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) سے بھیم رام امبیڈکر انتخابی میدان میں ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی کے آٹھ اور ایس پی کے ایک امید وار کی کامیابی یقینی ہے۔سماجوادی پارٹی کے باقی دس رکن اسمبلی،کانگریس کے سات اور راشٹریہ لوک دل ( آر ایل ڈی) کے ایک رکن اسمبلی کی حمایت اگر حاصل ہوگی تو بی ایس پی کا امیدوار کامیاب ہو سکتا ہے۔
اگرچہ سماجوادی پارٹی سے بغاوت کر کے بی جے پی کا دامن تھام چکے نریش اگروال کے رکن اسمبلی بیٹے نتن اگروال کا ووٹ ملنا مشکل ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس کوخیال میں رکھتے ہوئے بی ایس پی آزاد ارکن اسمبلی سے رابطہ میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined