نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین کی خوراک لگائی گئی، اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر 175.03 کروڑ سے خوراکیں لگائی جا چکیں۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 لاکھ 28 ہزار 578 افراد کو کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 175 کروڑ تین لاکھ 86 ہزار 834 کووڈ افراد کو ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 22 ہزار 270 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج فعال کورونا مریضوں کی تعداد دو لاکھ 53 ہزار 739 ہو گئی ہے۔ یہ کل متاثرہ کیسز کا 0.59 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 1.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 60 ہزار 298 لوگوں نے جان لیوا کووڈ سے شفایابی حاصل کی اور اب تک کل چار کروڑ 20 لاکھ 37 ہزار 536 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.21 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ 35 ہزار 471 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب
تک 75 کروڑ 81 لاکھ 27 ہزار 480 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز