شملہ: ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے لگاتار ہو رہی بارش کے درمیان بادل پھٹنے اور زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے، جن میں متعدد افراد کی جان چلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ریاست بھر میں اب تک 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی دیگر کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ بارش کے دوران سب سے زیادہ تباہی منڈی، کانگڑا اور چمبا ضلع میں ہوئی۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سے متعلق 36 واقعات درج کئے گئے۔
Published: undefined
ریاست کے کانگڑا ضلع میں موسلا دھار بارش سے آئے سیلاب کی وجہ سے ہفتہ کو ریلوے کا چکی پل بہہ گیا۔ کانگڑا کے اے ڈی ایم روہت راٹھور نے اس کی تصدیق کی ہے۔ تاہم پل میں دراڑیں پڑنے کی وجہ سے ڈیڑھ ہفتہ قبل ریل خدمات معطل کردی گئی تھیں۔ ڈیہر پنچایت کے ڈول گڈیاڈا گاؤں میں بیجناتھ-سرکاگھاٹ سڑک بھی بہہ گئی ہے۔
Published: undefined
چمبا ضلع میں جوڑے اور ان کے بیٹے کی موت ہو گئی ہے۔ کانگڑا کے بھنالہ کو گورڈا (شاہ پور) میں مکان گرجانے سے 12 سالہ بچہ جان چلی گئی، جبکہ منڈی کے سراج، گوہر اور ڈرنگ میں بادل پھٹنے کے واقعات میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تقریباً نو افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ گوہر میں پردھان کے کنبہ کے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پردھان اور اس کی بیوی بھی ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔
Published: undefined
تینوں قومی شاہراہیں منڈی-پٹھانکوٹ، منڈی-کلو اور منڈی-جالندھر براستہ دھرم پور بند ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کانگڑا ضلع میں تودے گرنے سے باگلی اسکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کانگڑا ضلع کے بھنالہ کے گورڈا (شاہ پور) میں مکان گر گیا جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچہ جان چلی گئی۔ اس کے علاوہ ضلع میں ایک اور شخص کی موت ہوئی ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز