تمل ناڈو کے 22 ماہی گیر سری لنکا میں گرفتار کیے گئے ہیں، ساتھ ہی ان کی تین کشتیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں ماہی گیروں کی رِہائی اور کشتی واپس کرانے کے لیے فوری قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
ایم کے اسٹالن نے پیر کے روز مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کو خط لکھ کر سری لنکا کے ذریعہ ’گرفتاری اور دھمکی کے واقعات کے سبب ماہیگیروں کے معاش کے مستقل نقصا کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ 22 جون کو مچھلی پکڑنے کے لیے رامیشورم کے بندرگاہ سے 22 ماہی گیروں کو ان کی تین مشینی کشتی لے کر نکلی تھی جسے سری لنکا میں پکڑ لیا گیا۔ اسٹالن نے اب تک گرفتار کیے گئے سبھی ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کی رِہائی یقینی بنانے کے لیے فوری قدم اٹھانے کا مطالبہ مرکزی وزیر خارجہ سے کیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ’’میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ پکڑے گئے ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کی فوری رِہائی رِہائی یقینی کی جائے۔ میں یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ سری لنکا سے رِہا کی گئی کشتیوں کو واپس لانے کے لیے بچاؤ کشتیوں اور پائلٹ ٹیم کو ابھی اجازت نہیں دی گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined