نئی دہلی: اسرائیل میں جاری جنگ کے درمیان 'آپریشن اجئے' کے تحت پہلی پرواز سے 212 ہندوستانی شہری جمعہ کی صبح قومی دارالحکومت دہلی پہنچ گئے۔ پرواز صبح تقریباً 6 بجے دہلی ہوائی اڈے پر پہنچی۔ مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے وطن واپسی پر تمام ہندوستانیوں کا استقبال کیا۔ وزیر نے تل ابیب سے دہلی واپس آنے والے طلبہ سے بات چیت بھی کی۔
Published: undefined
آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق 212 افراد کو لے کر خصوصی طیارہ جمعرات کو تل ابیب سے دہلی کے لیے روانہ ہوا تھا۔ حماس گروپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے تل ابیب پر راکٹ حملوں کے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا تھا کہ حکومت کی بنیادی توجہ وہاں پھنسے ہوئے 18000 ہندوستانیوں کو واپس لانا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’ہماری توجہ ان ہندوستانیوں کو واپس لانے پر مرکوز ہے جو اسرائیل سے باہر آنا چاہتے ہیں۔ وہاں 18000 ہندوستانی ہیں جن میں طلباء بھی شامل ہیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے جنگ زدہ اسرائیل سے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لیے 'آپریشن اجئے' شروع کیا ہے۔ باگچی نے کہا، ’’آپریشن اجئے ہمارے ان شہریوں کی سہولت کے لیے شروع کیا گیا ہے جو واپس آنا چاہتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined