وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی کے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے صدر سندرلال اسپتال میں زیر علاج کورونا متاثر شخص نے چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ دماغی طور پر پریشان 21 سالہ انکت پاٹھک نے اتوار کی دیر رات اسپتال کی چوتھی منزل سے اچانک چھلانگ لگا دی۔ حادثے کے فوراً بعد اسے یہاں کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ضلع کے پھول پور علاقے کے کیتھولی گاؤں باشندہ انکت اپنے کنبے میں اکلوتا بیٹا تھا دماغی طور پر کچھ پریشان ہونے کے بعد تقریباً یک ہفتے پہلے بی ایچ یو کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اتوار کوہی اس کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئی تھی اور اس کی رپورٹ پازیٹو آئی تھی۔ کورونا متاثر ہونے کی وجہ سے کووڈ وارڈ میں داخل کرایا گیا۔
Published: undefined
متوفی کے اہل خانہ نے اسپتال پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے لئے خاطی افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وارڈ میں داخل مریض کے بارے میں استپال انتظامیہ لاپرواہ تھے۔ اسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز