قومی خبریں

انڈمان نکوبار کے 21 جزائر ’پرم ویر چکر‘ فاتحین کے نام سے جانے جائیں گے، 23 جنوری کو منعقد ہوگی عظیم الشان تقریب

انڈمان و نکوبار جزائر سے رکن پارلیمنٹ کلدیپ رائے شرما نے جزائر کے نام بہادر فوجیوں کے نام پر رکھے جانے کے فیصلے کی تعریف کی اور مرکز کے اس قدم کا استقبال کیا ہے۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

وزیر اعظم دفتر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ ’’23 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک تقریب میں حصہ لیں گے جب انڈمان و نکوبار کے 21 جزائر کا نام پرم ویر چکر انعام یافتگان کے نام پر رکھا جائے گا۔ تقریب کے دوران وزیر اعظم نیتا جی سبھاش چندر بوس جزیرہ پر بننے والے نیتا جی کو وقف قومی یادگار کے ماڈل کی بھی رونمائی کریں گے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کا یومِ پیدائش 23 جنوری کو ہے۔ اس موقع پر مرکز کے زیر انتظام انڈمان و نکوبار میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد ہونے والا ہے۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی شرکت ہوگی۔ اس موقع پر پی ایم مودی انڈمان میں مجوزہ نیتاجی کے یادگاری ماڈل کا ورچوئل افتتاح کریں گے۔

Published: undefined

اسی تقریب کے دوران انڈما و نکوبا رکے 21 جزائر کے نام بھی رکھے جائیں گے۔ ان جزیروں کے ابھی تک کوئی نام نہیں تھے۔ سبھی کو مجموعی طور پر انڈمان و نکوبار جزائر کی شکل میں جانا جاتا رہا ہے۔ اب پی ایم مودی کے ذریعہ انڈمان و نکوبار کے 21 جزائر کے نام ملک کے 21 پرم ویر چکر فاتحین کے نام نام پر رکھے جائیں گے۔

Published: undefined

انڈمان و نکوبار جزائر سے رکن پارلیمنٹ کلدیپ رائے شرما نے جزائر کے نام بہادر فوجیوں کے نام پر رکھے جانے کے فیصلے کے بعد مرکز کے اس قدم کا استقبال کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ مرکزی حکومت نے ہمارے بہادر فوجیوں کے اعزاز میں انڈمان و نکوبار کے 21 جزائر کا نام ان کے نام پر رکھنے کا فیصلہ لیا۔‘‘ کلدیپ رائے شرما نے اس سلسلے میں اسکولی بچوں کے لیے کتابچہ شائع کرنے کی اپیل بھی کی جس سے بچے ملک کے لیے اپنی قربانی دینے والے بہادروں کو جان سکیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined