قومی خبریں

اتر پردیش میں 21 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ، کانپور کی ضلع مجسٹریٹ نیہا شرما ہوئیں جذباتی

نیہا شرما نے کہا کہ ’’مجھے نہیں لگتا ہے کہ مجھ سے کوئی کمی رہ گئی۔ کام میں کوئی کمی نہیں ہوئی، لیکن حکومت نے جو نئی ذمہ داری دی ہے اس کو اچھی طرح نبھاؤں گی۔‘‘

نیہا شرما
نیہا شرما 

اتر پردیش میں بڑے پیمانے پر آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یوپی میں 9 اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ بدلے گئے ہیں۔ لکھنؤ کے ضلع مجسٹریٹ ابھشیک پرکاش محکمہ صنعت میں بھیجے گئے ہیں جب کہ سوریہ پال گنگوار لکھنؤ کے نئے ضلع مجسٹریٹ بنائے گئے ہیں۔ اندر کمار وکرم سنگھ کو علی گڑھ کا ضلع مجسٹریٹ بنائے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ مجموعی طور پر 21 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ ہوا ہے۔ جی ڈی اے وی سی کرونیش کو گورکھپور کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے اور غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار سنگھ کو جی ڈی اے وی سی کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کانپور کی ضلع مجسٹریٹ نیہا شرما کو بھی ان کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ عہدہ سے ہٹائے جانے کی خبر ملنے کے بعد وہ جذباتی نظر آئیں۔ اپنے ایک بیان میں نیہا شرما نے کہا کہ ’’مجھے نہیں لگتا ہے کہ مجھ سے کوئی کمی رہ گئی۔ کام میں کوئی کمی نہیں ہوئی، لیکن حکومت نے جو نئی ذمہ داری دی ہے اس کو اچھی طرح نبھاؤں گی۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ حال ہی میں کانپور میں تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس تشدد معاملے میں پولیس نے منگل تک 50 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ جن 40 مشتبہ افراد کی تصویر جاری ہوئی ہے، ان میں سے بھی 2 کی گرفتاری ہو گئی ہے۔ ایک شخص نے خودسپردگی بھی کی ہے۔ علاوہ ازیں پوچھ تاچھ کے لیے اٹھائے گئے لوگوں میں پیر کے روز 3 اور منگل کو 2 لوگوں کو پولیس نے چھوڑ دیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران ان لوگوں کا تشدد میں کوئی ہاتھ نہیں ملا۔ اس کے علاوہ پولیس نے عوام سے پوسٹر کو لے کر اپیل کی ہے کہ مشتبہ افراد کی شناخت میں تعاون کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined