قومی خبریں

’جمہوریت و آئین کو تاناشاہی سے بچانے کا شاید آخری موقع‘، لوک سبھا انتخاب کی تاریخ سامنے آنے پر کھڑگے کا بیان

ملکارجن کھڑگے نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’2024 لوک سبھا انتخاب ہندوستان کے لیے ’نیائے کا دوار‘ (انصاف کا دروازہ) کھولے گا۔ جمہوریت و آئین کو تاناشاہی سے بچانے کا شاید یہ آخری موقع ہوگا‘‘

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

 

الیکشن کمیشن نے عام انتخاب 2024 کے لیے تاریخوں کا اعلان آج کر دیا۔ اس اعلان کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’یہ عام انتخاب جمہوریت و آئین کو تاناشاہی سے بچانے کا شاید آخری موقع ہوگا۔ لوک سبھا انتخاب ہندوستان کے لیے ’نیائے‘ کا دروازہ کھولے گا۔‘‘

Published: undefined

دراصل کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں مذکورہ بالا بیان دیا ہے۔ انھوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’2024 لوک سبھا انتخاب ہندوستان کے لیے ’نیائے کا دوار‘ (انصاف کا دروازہ) کھولے گا۔ جمہوریت و آئین کو تاناشاہی سے بچانے کا شاید یہ آخری موقع ہوگا۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’ہم ہندوستان کے لوگ، ساتھ مل کر نفرت، لوٹ، بے روزگاری، مہنگائی و مظالم کے خلاف لڑیں گے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک میں 7 مراحل میں انتخاب کرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ سات مراحل میں یہ انتخاب 19 اپریل، 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور یکم جون کو ہوں گے۔ اتر پردیش، مغربی بنگال اور بہار میں سبھی سات مراحل میں انتخاب کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے کیا ہے۔ ملک کی سبھی 543 لوک سبھا سیٹوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined