قومی خبریں

’2024 کا لوک سبھا انتخاب ہمارے اور آپ کے مستقبل کا انتخاب ہے‘، ہولی کے موقع پر اکھلیش کا عوام سے خطاب

اکھلیش یادو نے کہا کہ جس طرح سے ہزاروں کروڑ روپے کے الیکٹورل بانڈ کا گھوٹالہ سامنے آیا ہے، اس سے مرکز کی بی جے پی حکومت کٹہرے میں کھڑی ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہولی کے موقع پر عوام سے مخاطب اکھلیش یادو، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/yadavakhilesh">@yadavakhilesh</a></p></div>

ہولی کے موقع پر عوام سے مخاطب اکھلیش یادو، تصویر @yadavakhilesh

 

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے آج ہولی کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو بھرپور انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اپنے کارناموں کی وجہ سے حکومت اب ’وصولی سرکار‘ بن گئی ہے۔ ساری دنیا میں یہ اب ’وصولی سرکار‘ کی شکل میں مشہور ہو چکی ہے۔‘‘

Published: undefined

یہ بیان اکھلیش یادو نے اپنے آبائی گاؤں سیفئی میں ہولی کے موقع پر منعقد ایک عظیم الشان تقریب میں تقریر کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جس طرح سے ہزاروں کروڑوں روپے کے الیکٹورل بانڈ کا گھوٹالہ سامنے آیا ہے، اس سے مرکز کی بی جے پی حکومت کہیں نہ کہیں کٹہرے میں کھڑی ہو گئی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’چندہ کسی سے بھی اس کی خواہش پر لیا جاتا ہے، لیکن حکومت کے دباؤ میں ای ڈی-سی بی آئی کے ذریعہ لوگوں سے جبریہ وصولی کی جا رہی ہے۔ کتنی عجیب بات ہے کہ ایک شخص کسی دوسرے شخص کو پیسہ دے تو وہ بلیک منی ہے، اور وہی بی جے پی کو دے تو چندہ ہے۔ بی جے پی لیڈران سے محتاط رہنا ہوگا، یہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

الیکٹورل بانڈ سے لیے گئے چندہ کو اکھلیش یادو نے ’غنڈئی‘ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر چندہ کے نام پر ای ڈی-سی بی آئی کے ذریعہ جبریہ وصولی کی جاتی ہے تو اس کو چندہ نہیں بلکہ ’غنڈئی‘ کہا جاتا ہے۔ یہ غنڈئی ہندوستانی عوام اب کھلے عام دیکھ بھی رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے عوام کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ’’ہم سب کو مل کر لگاتار ناانصافی کے خلاف لڑتے رہنا ہے۔ 2024 کا لوک سبھا الیکشن عام انتخاب نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے اور آپ کے مستقبل کا انتخاب ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’یہ انتخاب جہاں مستقبل کا ہے، وہیں آئین بچانے کا بھی انتخاب ہے۔ آئین بچے گا، تبھی جمہوریت بچے گی۔ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ 2024 کا الیکشن ہمارے اور آپ کے مستقبل کا الیکشن ہے۔‘‘

Published: undefined

ہولی کا تذکرہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ آج ہم لوگ ہولی کا تہوار منا رہے ہیں، یہ کثیر رنگوں کا تہوار ہے۔ لیکن کئی لوگوں کو صرف ایک رنگ پسند ہے۔ ہماری جمہوریت تب مضبوط ہوگی جب کئی رنگ ایک ساتھ ہوں گے۔ بعد ازاں اکھلیش یادو سماجوادی پارٹی کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں ’’سبھی سماجوادیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ملائم سنگھ یادو کے نظریات کو مزید اونچائی تک لے کر جائیں۔ ہمارے کارکنان اپنے اپنے بوتھ کو بچائیں، ووٹ فیصد کو بڑھائیں اور 51 فیصد تک لے جائیں۔ ووٹ ڈالنے سے لے کر ووٹ ڈلوانے تک ہمیں پوری طرح محتاط رہنا ہے، ایسا نہیں ہوا تو اس مرتبہ جمہوریت نہیں بچے گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined