قومی خبریں

مانسون کی بارش میں 8 فیصد اضافہ، ہندوستان کے مختلف حصوں میں مختلف تجربات

اس سال مانسون کے دوران خاص طور پر شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں یکم جون سے 29 ستمبر کے درمیان معمول سے 8 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں کم بارش ہوئی

<div class="paragraphs"><p>مانسون / آئی اے این ایس</p></div>

مانسون / آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: ہندوستان میں رواں سال مانسون کے دوران معمول سے تقریباً 8 فیصد زیادہ بارش ہوئی، جو سال 2020 کے بعد کا بہترین مانسون ثابت ہوا ہے۔ حالانکہ شمال مغربی ہندوستان، وسطی ہندوستان اور جنوبی جزیرہ نما میں بارش معمول سے زیادہ رہی، مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں بارش کی کمی دیکھنے کو ملی۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات معلومات کے مطابق، پورے ملک میں یکم جون سے 29 ستمبر کے درمیان اوسط بارش 932.2 ملی میٹر رہی، جبکہ طویل مدتی اوسط 865 ملی میٹر ہے۔ اس طرح یہ 7.8 فیصد زیادہ ہے۔ پچھلے سال 2023 میں مانسون کے دوران بارش کی مقدار معمول سے 5.6 فیصد کم رہی تھی، جو کہ 820 ملی میٹر تھی۔

Published: undefined

اس سال خاص طور پر وسطی ہندوستان پر مانسون زیادہ مہربان رہا، جہاں 1165.6 ملی میٹر بارش ہوئی، جو کہ معمول (974.7 ملی میٹر) سے 19.6 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی جزیرہ نما میں 710 ملی میٹر کے معمول کے مقابلے میں 811.4 ملی میٹر بارش ہوئی، جو کہ 14.3 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ شمال مغربی ہندوستان میں 628 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو کہ معمول (586.6 ملی میٹر) سے 7.1 فیصد زیادہ ہے۔

Published: undefined

تاہم، مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں بارش 1175 ملی میٹر رہی، جو کہ 1361.2 ملی میٹر کی طویل مدتی اوسط سے 13.7 فیصد کم ہے۔ اس علاقے میں جولائی میں 23.3 فیصد اور ستمبر میں اب تک 17.8 فیصد کم بارش ہوئی ہے۔

ہندوستان میں مانسون کا موسم یکم جون سے 30 ستمبر تک جاری رہتا ہے۔ اس پر نہ صرف زراعت منحصر ہوتی ہے بلکہ آبی ذخائر، پانی کی فراہمی اور زیر زمین پانی کے سطح میں بھی بہتری آتی ہے۔ مانسون پورے ملک کے لیے ایک نعمت کی مانند ہے۔

Published: undefined

رواں سال کیرالہ میں مانسون 29 مئی کو دو دن پہلے پہنچ گیا تھا۔ تاہم، جون میں بارش کی رفتار کچھ سست رہی اور ملک میں صرف 147.2 ملی میٹر بارش ہوئی، جو کہ معمول سے 10.9 فیصد کم ہے۔ حالانکہ، جولائی، اگست اور ستمبر میں بارشیں بہتر ہوئیں۔ جولائی میں وسطی ہندوستان اور جنوبی جزیرہ نما میں بارش کا معمول سے 33 فیصد اور 36.5 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔

Published: undefined

ستمبر میں بھی وسطی بھارت میں معمول سے 33 فیصد اور شمال مغربی بھارت میں 29.9 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔ اس کا مطلب ہے کہ ملک میں معمول سے 12.5 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس سال مانسون کے اختتام پر لا نینو کے اثر کی وجہ سے زیادہ بارش کی توقع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مانسون کے واپس لوٹنے میں تاخیر ہو رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ کچھ علاقوں میں بارش کا موسم معمول سے طویل ہو سکتا ہے۔ عام طور پر، مانسون پورے ملک سے 15 اکتوبر تک واپس چلا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined