قومی خبریں

2000 روپے کا نوٹ اب محض کاغذ کا ٹکڑا، پھر بھی سسٹم میں 10 ہزار کروڑ روپے موجود!

آر بی آئی گورنر کا کہنا ہے کہ 2000 روپے کا نوٹ اب چلن میں نہیں ہے، حالانکہ 2000 روپے کے تقریباً 10 ہزار کروڑ روپے سسٹم میں موجود ہیں جسے جلد ہی واپس آنے کی امید ہے۔

دو ہزار کے نوٹوں کی فائل تصویر 
دو ہزار کے نوٹوں کی فائل تصویر  سوشل میڈیا 

ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کے روز انکشاف کیا کہ 2000 روپے قدر کے نوٹ بڑی تعداد میں بینکوں میں واپس آ چکے ہیں، لیکن اب بھی 2000 روپے پر مشتمل 10 ہزار کروڑ روپے کے نوٹ سسٹم میں موجود ہیں۔ شکتی کانت داس نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ یہ نوٹ بھی جلد ہی واپس کر دیے جائیں گے یا واپس جمع کیے جائیں گے۔

Published: undefined

آر بی آئی گورنر کا کہنا ہے کہ ’’2000 روپے کے نوٹ واپس آ رہے ہیں اور سسٹم میں صرف 10 ہزار کروڑ روپے ہی ایسے نوٹ بچے ہیں جو 2000 روپے کے نوٹ پر مشتمل ہیں۔ امید ہے کہ یہ رقم بھی واپس آ جائے گی۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ اکتوبر ماہ کے شروع میں گورنر نے کہا تھا کہ واپس لیے جا رہے 2000 روپے کے نوٹوں میں سے 87 فیصد بینکوں میں جمع ہو چکے ہیں اور باقی کاؤنٹرس پر بدل دیے گئے ہیں۔ بینکوں یا کاؤنٹرس میں 2000 روپے کے نوٹوں کو جمع کرنے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر تھی جو کہ ختم ہو چکی ہے۔ اب ان نوٹوں کو صرف آر بی آئی میں ہی بدلا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آر بی آئی نے رواں سال 19 مئی کو اچانک ایک حیران کرنے والا فیصلہ لیا اور 2000 روپے کے نوٹوں کو سلسلہ وار طریقے سے واپس لینے کا اعلان کر دیا تھا۔ عوام اور 2000 روپے کا نوٹ رکھنے والی یونٹس کو شروع میں 30 ستمبر 2023 تک 2000 روپے کے نوٹ بدلنے یا بینک اکاؤنٹس میں جمع کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ بعد میں آخری تاریخ بڑھا کر 7 اکتوبر کر دی گئی تھی۔ 8 اکتوبر کے بعد سے 2000 روپے کے نوٹ صرف آر بی آئی کے 19 علاقائی دفاتر میں ہی بدلے جا سکیں گے۔ آر بی آئی کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ایک بار میں 2000 روپے کے صرف 10 نوٹ (20000) ہی بدلے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined