ممبئی کے ملاڈ (مشرق) میں مائنڈ اسپیس کے نزدیک جھاڑیوں سے ایک ٹریول بیگ (سوٹ کیس) میں 20 سالہ ماڈل کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ بیگ برآمد ہونے کے 4 گھنٹہ کے بعد ہی بانگر نگر پولس نے قتل کے ملزم ایک اسٹوڈنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت مزمل سعید (20 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔
پولس نے بتایا کہ مہلوک کا نام مانسی دیکشت ہے جو پیشہ سے ماڈل تھی۔ پولس کے مطابق ملزم مزمل سے پوچھ گچھ کے بعد انکشاف ہوا کہ واردات سے قبل مانسی مزمل کے فلیٹ میں تھی۔ اس کے بعد دنوں میں کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوا، مزمل نے غصہ میں آکر مانسی کے سر پر اسٹول دے مارا جس سے اچانک مانسی کی موت واقع ہو گئی۔
مانسی راجستھان کے کوٹہ سے تعلق رکھتی تھی اور گزشتہ 6 مہینوں سے اندھیری (ایسٹ) میں رہ رہی تھی۔ پولس نے بتایا کہ سعید اور مانسی کے درمیان دوستی ایک تیسرے دوست کے ذریعہ ہوئی تھی۔
Published: undefined
پولس نے بتایا کہ جیسے ہی متشبہ سوٹ کیس کی اطلاع موصول ہوئی، پولس اہلکار فوراً جائے واردت پر پہنچے۔ بیگ کی جب تلاشی لی گئی تو اس کے اندر سے ایک عورت کی لاش برآمد ہوئی، جس کے سر پر چوٹ کے نشان تھے، لاش کو کُشن اور بیڈ شیٹ سے ڈھکا گیا تھا۔ پولس نے جب تفتیش شروع کی تو جائے واردات کے آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹج چیک کئے۔ پولس کے ہاتھ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج لگی جس میں ایک شخص کار کے اندر بیٹھا اور پھر سڑک کنارے سوٹ کیس کو پھینکتے نظر آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولس نے ملزم کی شناخت کی اور پھر اسے اس کے فلیٹ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا، سعید کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 اور 201 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور مانسی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز