اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں افغانستان کے سفیر غلام ایم اسحاق زئی نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں اکیلے کام نہیں کر رہا ہے، بلکہ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) اور القاعدہ سمیت 20 غیر ملکی تنظیمیں اس کی حمایت کر رہی ہیں۔ غلام اسحاق زئی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ 20 غیر ملکی تنظیموں کے 10 ہزار سے زائد دہشت گرد اس وقت ملک میں طالبان عسکریت پسندوں کی مدد کر رہے ہیں۔
Published: undefined
اسحاق زئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بات کے پختہ شواہد موجود ہیں کہ مشرقی ترکستان اسلامی تحریک اور ازبکستان کی اسلامی تحریک طالبان کے ساتھ فاریاب، جوزجان، تخار اور بدخشاں صوبوں میں لڑے، جہاں وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ اس وقت طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں موجود ہیں۔ انھوں نے ایک بیان میں افغانستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا کہ ’’طالبان اور ان بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کے درمیان تعلقات حالیہ دنوں کے مقابلے میں اس وقت مضبوط ترین سطح پر ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined