قومی خبریں

عام انتخاب: مونگیر کے دو پولنگ مراکز پر بے ضابطگی معاملہ میں 20 انتخابی افسر معطل

لکھی سرائے اسمبلی حلقہ کے پولنگ مرکز نمبر 339 اور 340 پر چوتھے مرحلہ میں ووٹنگ کے دوران ہوئی گڑبڑی کے معاملے کی جانچ چل رہی ہے اور 10 نامزد لوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: الیکشن کمیشن نے بہار میں چوتھے مرحلہ میں مونگیر پارلیمانی حلقہ میں ووٹنگ کے دوران دو پولنگ مراکز پر ہوئی گڑبڑ کے معاملے میں پریزائیڈنگ افسر اور پولس عملہ سمیت بیس لوگوں کو معطل کر دیا ہے۔

Published: undefined

ریاست کے چیف الیکشن افسر ایچ ۔ آر۔ شری نیواس نے آج یہاں بتایاکہ مونگیر لوک سبھا حلقہ میں لکھی سرائے اسمبلی حلقہ کے پولنگ مرکز نمبر 339 اور 340 پر چوتھے مرحلہ میں ووٹنگ کے دوران ہوئی گڑبڑی کے معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔

Published: undefined

شری نیواس نے بتایاکہ اس معاملے میں دس نامزد لوگوں پر ایف آئی آردرج کی گئی ہے ۔ وہیں پریزائیڈنگ افسر ، مجسٹریٹ اور پولس عملہ سمیت بیس لوگوں کو معطل کر دیا گیاہے ۔ انھوں نے کہا کہ پولنگ مرکز نمبر 339 اور 340 پر جن لوگوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے چھیڑ چھاڑ کی ہے ان لوگوں پر بھی الیکشن کمیشن کارروائی کرے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ چوتھے مرحلہ میں پولنگ کے دوران 29 اپریل 2019 کو مونگیر لوک سبھا حلقہ میں لکھی سرائے اسمبلی حلقہ کے بوتھ نمبر 339 اور 340 پر بوگس ووٹنگ اور صحافی کے ساتھ مار پیٹ کے سلسلے میں کمیشن کو شکایت ملی تھی ۔ اسی بنیاد پر جانچ رپورٹ کی بنیاد پرکاروائی جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined