سری نگر: بارہمولہ پولیس نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس اسٹیشن کو ایک شخص کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ زنانہ پارک خواجہ باغ میں دو افراد نے ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور بعد میں وہ جائے موقع سے فرار ہوگئے۔
Published: undefined
بیان میں ملزموں کی شناخت عاقب سلام بٹ عرف پونٹی ولد عبدالسلام بٹ اور یاسر احمد بٹ ولد فیاض احمد بٹ ساکنان فتح پورہ بارہمولہ کے بطور کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
Published: undefined
پولیس بیان میں کہا گیا کہ بارہمولہ پولیس نے سخت کاوشوں کے بعد دونوں چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined