قومی خبریں

ہریانہ میں چلتی بس میں لگی آگ، 2 مسافر ہلاک 12 زخمی

ہریانہ کے کروکشیتر میں ایک زبردست سڑک حادثہ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 12 مسافر سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ خبروں کے مطابق ایک پرائیویٹ ٹورسٹ بس کے پلٹنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہریانہ کے کروکشیتر میں چلتی بس میں آگ لگنے سے 2 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس واقعہ میں 12 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں بھی ہیں۔ پولس نے بتایا کہ یہ واقعہ کروکشیتر کے پپلی علاقے میں ہواہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک پرائیویٹ ٹورسٹ بس دہلی سے جموں جا رہی تھی اور اچانک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور پلٹنے سے اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے کے بعد چند منٹوں میں بس بری طرح جل گئی۔ اس آگ کی وجہ سے جائے حادثہ پر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

Published: 13 Jul 2019, 2:10 PM IST

حادثہ میں زخمی سبھی مسافروں کو علاج کے لیے کروکشیتر کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں چار کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے اور انھیں چنڈی گڑھ کے پی جی آئی ریفر کر دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بس میں تقریباً 55 لوگ سوار تھے۔

Published: 13 Jul 2019, 2:10 PM IST

صدر تھانہ انچارج اجے کمار نے بتایا کہ بس میں تقریباً 50 سے 55 مسافر موجود تھے جن میں سے چار کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے پی جی آئی چنڈی گڑھ ریفر کیا گیا ہے جب کہ 14 سواریاں سول اسپتال میں داخل ہیں۔ بس یو پی کی ٹورسٹ بس ہے جس کا نمبر یو پی 17 اے ٹی 4406 ہے۔

Published: 13 Jul 2019, 2:10 PM IST

پولس نے آگے بتایا کہ ڈرائیور پر نیند کا غلبہ تھا جس کی وجہ سے بس ڈیوائیڈر سے ٹکرائی تھی۔ پولس سپرنٹنڈنٹ آستھا مودی نے بھی واقعہ کی خبر ملتے ہی موقع کا معائنہ کیا اور سول اسپتال میں سواریوں سے حادثہ کی جانکاری لی۔

Published: 13 Jul 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Jul 2019, 2:10 PM IST