قومی خبریں

مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن پر مزید 2 خودکشیاں، مراٹھواڑہ میں اب تک 6 افراد نے لی اپنی جان

مہاراشٹر میں مراٹھا برادری کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے اب تک 6 افراد خودکشی کر چکے ہیں۔ مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو دو دیگر نے خودکشی کر لی

<div class="paragraphs"><p>خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی: مہاراشٹر میں مراٹھا برادری نے ایک بار پھر ریزرویشن کا مطالبہ تیز کر دیا ہے اور ریاست کی سیاست میں ان دنوں یہ معاملہ کافی گرم ہے۔ ادھر مراٹھواڑہ کے علاقے میں مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے دو اور لوگوں نے خودکشی کر لی ہے، جس کے بعد اس معاملہ پر خودکشیوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کو لے کر تحریک کافی عرصے سے زور و شور سے چل رہی ہے۔ اس دوران مراٹھا تحریک کو لے کر 4 لوگوں نے خود کشی بھی کی تھی، وہیں جمعرات کو 2 دیگر نے مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے پر خودکشی کر لی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں نے مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق، چھترپتی سمبھاج نگر کے اپٹگاؤں کے رہنے والے 28 سالہ گریش کاکا صاحب کبیر نے مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے ہی گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اس نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک پیغام چھوڑا ہے جس میں اس نے اپنی آخری خواہش کے طور پر مطالبہ کیا ہے کہ ان کی آخری رسومات تب تک ادا کی جائیں جب تک مراٹھا برادری کو نوکریوں اور تعلیم میں ریزرویشن نہیں مل جاتا۔

Published: undefined

اسی وقت مراٹھواڑہ کے علاقے ہنگولی کے اکھاڑا بالاپور میں ایک اور 25 سالہ نوجوان کرشنا کلیانکر نے بھی اپنے کھیت میں درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاش کو درخت سے ہٹانے کے بعد تلاش کیا تو انہیں ایک سوسائڈ نوٹ ملا جس میں اس نے خودکشی کی وجہ مراٹھا ریزرویشن کو بتایا۔

Published: undefined

شیوسینا-یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو پی ایم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ مراٹھا ریزرویشن کارکن منوج جارنگے سے ملیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی مراٹھا برادری کے ریزرویشن کا مسئلہ حل کریں۔ جانکاری کے مطابق، مراٹھا ریزرویشن کارکن منوج جارنگے نے مراٹھا ریزرویشن کی مانگ کو لے کر جالنا ضلع میں غیر معینہ مدت کا انشن شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined