سری نگر: پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وار پورہ کریری علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ملی ٹینٹوں کے دو معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
Published: undefined
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملی ٹینٹوں کی نقل وحمل کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بارہمولہ پولیس اور فوج کی 29 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے فرسٹہ ہار وار پورہ کریری علاقے میں ناکہ لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران فرسٹہ ہار وار پورہ کراسنگ کی طرف آ رہے 2 مشتبہ افراد نے سیکورٹی فورسز کے ناکے کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں دھر لیا گیا۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 2 چینی پستول، 2 پستول میگزین اور 15 گولیاں بر آمد کی گئیں جس کے بعد دونوں کو حراست میں لیا گیا۔
بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت سہیل گلزار ولد غلام محمد شیخ ساکن فرسٹہ ہار کریری اور وسیم احمد پٹہ ولد غلام قادر پٹہ ساکن ہودی پوری رفیع آباد کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کریری میں انڈین آرمز ایکٹ اور یو اے (پی) ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined