جے پور: راجستھان میں ضلع ٹونک کے مال پورہ علاقہ میں کرفیو میں تیسرے دن آج صبح ساڑھے آٹھ بجے سے 2 گھنٹے کی راحت دی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے تک کرفیو میں راحت دینے پر بازار میں لوگوں کی بھیڑ امنڈ پڑی۔ اس دوران صرف دو پہیہ گاڑیوں کی آمد و رفت کی ہی اجازت دی گئی تھی اس لیے دو پہیہ گاڑیاں سڑکوں اور گلیوں میں نظر آئیں۔لوگوں نے ملی راحت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضروری سامان کی خریداری کی۔ لوگوں کی سب سے زیادہ بھیڑ دودھ، سبزی اور پرچون کی دکانوں میں دیکھنے کو ملی۔
Published: undefined
اس وقت مال پورہ میں امن و قانون برقرار رکھنے کے لئے پولس و انتظامیہ کے ذریعہ پختہ انتظام کیا گیا ہے۔ کرفیو میں راحت کے دوران کہیں سے کسی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل جمعرات کی شام شانتی سمیتی، سی ایل جی کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں سبھی طبقوں کے لوگوں نے حصہ لیا اور وجے دشمی کے جلوس میں پتھراؤ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس پر افسوس ظاہر کیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مال پورہ میں وجے دشمی پر یاترا کے دوران پتھراؤ کے بعد پیدا ہوئے تنازعہ کی وجہ سے بدھ کے روز ہی غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وجے دشمی جلوس میں شامل لوگوں کا ایک خاص طبقہ کے لوگ استقبال کر رہے تھے اور اسی دوران کچھ شر پسند عناصر نے جلوس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس پتھراؤ کے بعد مال پورہ میں حالات کشیدہ ہو گئے تھے اور کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے ریاستی انتظامیہ نے انٹرنیٹ خدمات 48 گھنٹے کے لیے بند کرنے کے ساتھ ساتھ کرفیو بھی نافذ کر دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined