قومی خبریں

احمد آباد کی فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے 2 ملازمین کی موت، دیگر 7 زخمی

گیس لیکیج کی وجہ سے بے ہوش ہوئے جن 9 ملازمین کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اس میں سے 2 مزدوروں نے علاج کے دوران ہی دم توڑ دیا، دیگر 7 کا علاج جاری ہے۔ 7 میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>موت علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

موت علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

 

احمد آباد کے نارول میں واقع ’دیوی سنتھیٹک پرائیویٹ لمیٹڈ‘ نامی کمپنی میں اتوار کو گیس لیک ہونے سے 2 ملازمین کی موت ہو گئی۔ کمپنی کے دیگر 7 ملازمین زخمی ہو گئے، جنہیں بہتر علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کمپنی میں سلفیورک ایسڈ کا ٹینکر خالی کیا جا رہا تھا۔ اس دوران بلیچنگ سیکشن میں کاسٹک سوڈا کے ساتھ ری ایکشن ہونے کی وجہ سے دھواں پھیل گیا۔ جس کے بعد کئی ملازمین بے ہوش ہو گئے۔ اس حادثہ کے بعد فورا ایمرجنسی نمبر 108 پر کال کر کے امداد کے لئے بلایا گیا۔ امدادی کارکنان نے مستعدی کے ساتھ بے ہوش ہوئے سبھی 9 ملازمین کو منی نگر کے ایل جی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا۔

Published: undefined

گیس لیکیج کی وجہ سے بے ہوش ہوئے جن 9 ملازمین کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اس میں سے 2 مزدوروں نے علاج کے دوران ہی دم توڑ دیا، دیگر 7 کا علاج جاری ہے۔ 7 میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اس خوفناک حادثہ کے بعد کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین اور مقامی لوگوں میں ڈر و خوف کا ماحول ہے۔

Published: undefined

حادثہ کے فورا بعد ہی فائر بریگیڈ، فیکٹری انسپکٹر، گجرات پولیوشن کنٹرول بورڈ (جی پی سی بی) اور پولیس فورس موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ حکام نے جائے وقوع کا باریکی سے جائزہ لیا اور صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کی۔

Published: undefined

فیکٹری میں یہ المناک حادثہ کیسے ہوا، اس کے کیا وجوہات ہو سکتے ہیں۔ پولیس ان تمام پہلوؤں کے پیش نظر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے حادثے میں مرنے والے دونوں ملازمین کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined