قومی خبریں

پی ایم کیئرس فنڈ سے بہار میں تیار ہو رہے 2 کووڈ اسپتال، پی ایم او نے ٹوئٹ کر دی جانکاری

پی ایم او نے ٹویٹ میں کہا کہ "پی ایم کیئرس فنڈ نے پٹنہ و مظفر پور میں ڈی آر ڈی او کی جانب سے قائم کیے جانے والے 500-500 بیڈ والے غیر مستقل کورونا اسپتالوں کے لیے امدادی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بہار میں کورونا کے بڑھتے قہر کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ سے ریاست کے دو شہروں میں 500 بیڈ پر مشتمل کووِڈ اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے آج ٹوئٹ کیا کہ پی ایم کیئرس فنڈ ٹرسٹ نے پٹنہ اور مظفرپور میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ آرگنائیزیشن (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے بنائے جانے والے دو غیر مستقل کووِڈ اسپتالوں کے لیے امدادی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

پی ایم او نے ٹوئٹ کیا،’ پی ایم کیئرس فنڈ ٹرسٹ نے پٹنہ اور مظفر پور میں ڈی آر ڈی او کی جانب سے قائم کیے جانے والے 500-500 بیڈ والے غیر مستقل کورونا اسپتالوں کے لیے امدادی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے بہار میں کورونا متاثرہ افراد کی طبی نگرانی میں کافی مدد ملے گی‘۔

Published: undefined

ایک دوسرے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے، ’ان اسپتالوں میں 125 آئی سی یو بیڈ اور 375 عام بیڈ ہوں گے۔ ان میں ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے ذریعے مہیا کروائے جائیں گے‘۔ پی ایم او نے یہ بھی کہا کہ پٹنہ کے اسپتال کا آج افتتاح کیا جائے گا اور مظفر پور میں بھی 500 بستر کے اسپتال کا جلد ہی افتتاح ہوگا۔

Published: undefined

ایک دیگر ٹوئٹ میں اطلاع دی گئی ہے کہ ان اسپتالوں میں 125 وینٹی لیٹر کے ساتھ آئی سی یو بیڈ کی سہولت ہے اور دونوں میں 375-375 عام بیڈ ہیں۔ ہر بیٹ کے ساتھ آکسیجن سپلائی کا بھی انتظام ہے۔دونوں اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور اسسٹنٹ طبی اہلکاروں کی خدمات فوجی دستے کی طبی خدمات کی طرف سے مہیا کرائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ سے پہلے بھی 3100 کروڑ روپے مختلف طبی خدمات اور آلات کی خرید کے لئے مختص کیے جاچکےہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined