چنئی: شراب کے نشے میں مدہوش ہوکر یہاں کے ایک ریستوراں میں ہنگامہ کرنے کے الزام میں پولیس نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے دوکارکنان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تین لوگ آئس ہاوس تھانہ علاقہ کے رویا پٹاہ واقع ایک ریستوران میں کل دیرشب گئے اور کھانے کا آرڈر کیا۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ جس وقت یہ لوگ پہنچے اس وقت ریستوراں بند ہو رہا تھا اور اس کے مالک ابوبکر نے کہا کہ دوکان بند ہے۔ اس کے بعد نشے میں مدہوش تین لوگوں نے جھگڑا شروع کر دیا۔ اسے دیکھ کر ریستوراں کے مالک نے کھانا بنوایا اور انہیں دیا۔ کھانا کھانے کے بعد ان لوگوں نے پیسہ دینے سے انکار کر دیا اور ریستوراں کے مالک کو پیسہ مانگنے کے لئے دھمکیاں دیں۔
Published: undefined
انہوں نے ریستوراں کے مالک کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے کا الزام لگا کر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے نجی اسسٹنٹ کو فون کرنے کی دھمکی بھی دی۔ بی جے پی کارکنان کے ہنگانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ ہوٹل کے مالک کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کے خلاف شکایت درج کرکے بھاسکرم (30) اور پروشوتم (32) کو آج گرفتار کرلیا جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined