قومی خبریں

دہلی میں کورونا کے 1904 نئے کیسز، فعال معاملوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے ایکٹو کیسز کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور اب ان کی تعداد بڑھ کر 8 ہزار ہو گئی

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے ایکٹو کیسز کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور اب ان کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار ہو گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے پیر کی شام جاری کردہ بلیٹن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1،904 نئے کیسز سامنے آئے ، جس سے ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 6،59،619 ہوگئی ۔ وہیں 6 افراد کی موت ہونے کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 11،012 ہوگئی۔

Published: undefined

بلیٹن کے مطابق گذشتہ روز 68،805 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ریاست میں شفایابی کی شرح 97.11 فیصد ہے۔فی الوقت شہر میں 4،639 کورونا مریض گھروں میں آئیسو لیشن میں ہیں ، جن میں سے بیشتر بغیر علامات یا کم علامات والے مریض ہیں۔ ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد 8،032 اور ممنوعہ علاقوں کی تعداد 1849 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined