قومی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18166 نئے معاملے

اسی عرصہ کے دوران 214 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 450589 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں مہلک اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں گراوٹ اور اس بیماری کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹیو کیسز 2.30 لاکھ رہ گئے ہیں دریں اثنا ہفتے کے روز ملک میں 66 لاکھ 85 ہزار 415 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 94 کروڑ 70 لاکھ 10 ہزار 175 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18166 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ ین کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 53 ہزار 475 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا 23624 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 71 ہزار 915 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 5672 سے گھٹ کر دو لاکھ 30 ہزار 971 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 214 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 450589 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 97.99 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 0.68 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

Published: undefined

کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز ریاست کیرالہ فی الحال ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3512 گھٹ کر 113725 رہ گئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران سب زیادہ سے یعنی 12881 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4644211 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں اموات کی تعداد 101سے بڑھ کر مجموعی تعداد 26173 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 36600 رہ گئے ہیں جبکہ 44 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 139514 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 2446 سے بڑھ کر 6399464 ہوگئی ہے۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز گھٹ کر 16252 رہ گئے ہیں اور مزید 14 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 35768 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2624916 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹیو کیسز15635 ہوچکے ہیں اور کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد 89847 ہو گئی ہے جبکہ مزید تین مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 347 ہو گئی ہے۔ ریاست کرناٹک میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1013 سے گھٹ یہ تعداد 10424 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید 9 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37875 ہو چکی ہے۔ ریاست میں اب تک 2932322 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

ریاست آندھرا پردیش میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز176 سے گھٹ کر یہ تعداد 8134 رہ گئی ہے۔ ریاست میں جان لیوا ونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2034244 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید آٹھ افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14250 ہو گئی ہے۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز نو سے بڑھ کر 7634 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 12 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18894 ہو گئی ہے اور اب تک 1549049 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس ایکٹیو کیسز 4288 رہ گئے ہیں، جبکہ یہاں مزید دو مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3929 ہو گئی ہے۔ اب تک اس ریاست میں 659508 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ہلاکت خیز وبا کے ایکٹیو کیسز 377 پہنچ چکے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1413701 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان یہاں کوئی موت نہیں ہوئی ہے قومی راجدھانی میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 25088 پر مستحکم ہے۔

Published: undefined

ریاست چھتیس گڑھ میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز چار سے بڑھ کر اب یہ تعداد 215 ہوگئی ہے۔ اس ریاست میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 991726 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایک اور مریض کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 13570 ہو گئی ہے۔ ریاست پنجاب میں کووڈ19کے ایکٹیو کیسز 231 رہ گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 585089 ہو گئی ہے۔ اس ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 16529 پر مستحکم ہے۔

Published: undefined

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزچھ سے بڑھ کر 182 ہو گئے ہیں اور اب تک 815855 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ یہاں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10086 ہو گئی ہے۔ بہار میں کورونا وائرس کے فعال کیسز تین سے بڑھ کر 37 ہو گئے ہیں اور اب تک 716289 افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9661 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined