دنیا بھر سے فرئضہ حج کی ادائیگی کے لیےعازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پانچ ذی الحج منگل کے روز تک بیرون ملک سے مجموعی طور پر 18 لاکھ 869 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے تھے۔ گزشتہ برس کی نسبت یہ تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 107 زیادہ ہے۔ ان میں 93 ہزار 792 خشکی کے راستوں سے سعودی عرب داخل ہوئے ہیں، 16 لاکھ 89 ہزار 827 فضائی راستوں اور 17 ہزار 250 سمندری راستوں سے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔
Published: undefined
ادھر سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج کی سہولت اور مدد کے لیے تمام شعبوں میں بڑی تعداد میں عملہ تیار کیا ہے۔ سعودی عرب کی حکومت نے حجاج کرام کی خدمت کے لیے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی کا عزم کر رکھا ہے۔ ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد عازمین حج کی خدمت کر رہے ہیں۔ دیگر اداروں کی طرح سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کی صحت کی حفاظت کے لیے 30 ہزار مردو خواتین پرمشتمل عملہ تعینات کیا ہے۔ اس عملے میں سرکاری اور نجی اداروں سے وابستہ افراد کار شامل ہیں۔
Published: undefined
سعودی عرب کے سرکاری ادارہ شماریات نے 1440ھ حج کے اعدادو شمار مرتکب کے لیے www.stats.gov.sa تیار کی ہے۔ اس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حجاج کرام کی صحت وسلامتی کے لیے صحت کے شعبے کے 30 ہزار 908 افراد پرمشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں 8 ہزار 685 خواتین ہیں۔ طبی عملہ وزارت صحت، سعودی ہلال احمراور جنرل اتھارٹی برائے فوڈ اینڈر ڈرگس کے ملازمین پرمشتمل ہے۔ سیکورٹی اداروں کے طبی عملے کے افراد اور ایمبولینس سروس کی ٹیموں پر مشتمل مجموعی طور پر 1141 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
Published: undefined
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے عازمین حج کو مفت طبی سروسز فراہم کی گئی ہیں۔ ڈاکٹروں، ڈسپنسرز، نرسوں، تکنیکی اور انتظامی عملے کے اہلکاروں کی تعداد 27 ہزار 797 ہے جو اس وقت مشاعر مقدسہ اور عازمین حج کی قیام گاہوں میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔ یہ طبی عملہ عازمین حج کے امراض قلب، دل کی سرجری، ڈائیلائیسز، معدے کے امراض اور زچگی کے کیسز میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ عازمین حج کے لیے مکہ مکرمہ میں 16 بڑے اسپتال مختص کیے گئے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے مشاعر مقدسہ میں 125 ہنگامی طبی مراکز اور 68 طبی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
Published: undefined
ہلال احمر کی طرف سے مکہ معظمہ میں 132 طبی مراکز، 370 ایمبولینس گاڑیاں، 20موٹرسائیکلیں، 2811 افراد پرمشتمل طبی عملہ متعین کیا گیا ہے۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined