قومی خبریں

سترہویں لوک سبھا میں ڈھائی سال سے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ خالی، ترنمول کانگریس کی تنقید

ڈیرک او برائن نے کہا کہ موجودہ لوک سبھا میں اب بھی کوئی ڈپٹی اسپیکر نہیں ہے۔ اس عہدے پر انتخاب کا اوسط وقت دو ماہ ہے۔ 2019 میں حکومت کو منتخب ہوئے دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

ڈیرک او برائن
ڈیرک او برائن 

نئی دہلی: ترنمول کانگریس نے 17ویں لوک سبھا کے تقریباً ڈھائی سال بعد بھی ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ خالی ہونے پر حکومت پر تنقید کی ہے۔ ترنمول کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو پارلیمنٹ کی پرواہ نہیں ہے۔

Published: undefined

ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ موجودہ لوک سبھا میں اب بھی کوئی ڈپٹی اسپیکر نہیں ہے۔ اس عہدے پر انتخاب کا اوسط وقت دو ماہ ہے۔ 2019 میں حکومت کو منتخب ہوئے دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ 17ویں لوک سبھا کی تشکیل کے تقریباً ڈھائی سال کے وقفے کے بعد بھی خالی ہے۔

Published: undefined

ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ پارلیمانی روایت کے مطابق اپوزیشن کو جاتا ہے۔ جب اپوزیشن منتشر ہو تو اپوزیشن کی کس جماعت کو یہ عہدہ دیا جائے، اس کا فیصلہ حکومت کی اعلیٰ سطح پر ہوتا ہے۔ لوک سبھا کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے۔ وائس چیئرمین کی وہی ذمہ داریاں ہوتی ہیں جو اسپیکر کی ہوتی ہیں، جب وہ اسپیکر کی غیر موجودگی میں ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined