وزارت دفاع نے ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ فورس کے لیے 463 سودیشی 12.77 ایم ایم اسٹیبلازئڈ ریموٹ کنٹرول بندوقوں کی مینوفیکچرنگ اور فراہمی کے لیے کانپور کی ایک فرم کے ساتھ 1752 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔ وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں اس دفاعی معاہدہ پر دستخط کیے جانے کی جانکاری دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ دفاعی شعبہ میں خود انحصاری کے نظریہ کو مزید فروغ دے گا۔
Published: undefined
وزارت دفاع کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق یہ معاہدہ 125 سے زیادہ ہندوستانی فروخت کنندگان اور ڈیفنس پی ایم یو کے لیے پانچ سالہ مدت میں ڈیفنس مینوفیکچرنگ سے متعلق ایک بڑا راستہ کھولے گا۔ وزارت دفاع نے سودیشی مینوفیکچرڈ 12.7 ایم ایم اسٹیبلازئڈ ریموٹ کنٹرول گن (ایس آر سی جی) کی مینوفیکچرنگ اور فراہمی کے لیے ایڈوانسڈ ویپن ایکوئپمنٹ انڈیا لمیٹڈ (اے ڈبلیو ای آئی ایل)، کانپور کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کیا ہے۔
Published: undefined
وزارت دفاع کے ذریعہ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 85 فیصد سے زیادہ سودیشی مواد (آئی سی) کے ساتھ مینوفیکچرنگ سے متعلق کام کیا جائے گا۔ یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ یہ بندوقیں دن اور رات دونوں وقت سبھی حالات میں جہازوں کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے چھوٹے اہداف پر صحیح نشانے کے ساتھ حملہ کرنے کی بحریہ اور کوسٹ گارڈ فورس کی صلاحیت کوبڑھائیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined