قومی خبریں

وائناڈ میں لینڈ سلائڈ کی تباہی نے 17 کنبوں کو پوری طرح سے ختم کر دیا

کیرل کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے بتایا کہ اس معاملے میں 179 لاشوں کی شناخت ہوئی ہے اور 199 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 59 لوگوں کے اہل خانہ کو 6-6 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وائناڈ لینڈ سلائڈ / آئی اے این ایس</p></div>

وائناڈ لینڈ سلائڈ / آئی اے این ایس

 
IANS

کیرل کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے منگل کو کہا کہ 30 جولائی کو وائناڈ کے 4 گاؤں میں ہوئے لینڈ سلائڈ کے تباہ کن واقعہ میں 17 کنبوں کے سبھی اراکین ہلاک ہوگئے، جس میں کُل 65 لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 179 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 199 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور 91 کے ڈی این اے نمونوں کی جانچ کے نتیجے آنے باقی ہیں۔ 59 لوگوں کے اہل خانہ کو 6-6 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے جبکہ 699 کنبوں کو عبوری راحت کے طور پر 10000 روپے دیے گئے ہیں۔ 172 کنبوں کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے 10000 معاوضہ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

وائناڈ ریہیبلیٹیشن پروگرام کے سلسلے میں وجین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کام میں تیزی لانے کے لیے جلد ہی چیف سکریٹری کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوگی جس میں ماہرین اور مقامی عوامی نمائندے شامل ہوں گے۔ میٹنگ کے بعد ری ہیبلیٹیشن پروگرام کو آخری شکل دی جائے گی۔ راحت اور بچاؤ کام پر انہوں نے بتایا کہ 4 متاثرہ گاؤں میں 729 کنبوں کو مختلف راحت کیمپوں میں لے جایا گیا ہے۔ ابھی 219 لوگ اس کیمپ میں ہیں جبکہ باقی لوگوں کو کرایے کے گھروں یا رشتہ داروں کے گھروں میں لے جایا گیا ہے۔ حکومت اعلان کے مطابق انہیں کرایہ دے گی۔ اس سلسلے میں متاثرہ علاقوں اور اس کے آس پاس 75 ریاستی حکومت کے کوارٹر تیار ہونے اور انہیں 83 کنبوں کے درمیان تقسیم کرنے کی بھی جانکاری دی گئی۔  اس کے ساتھ ہی دیگر 179 کرایہ کے گھر تیار ہونے اور 105 کو منظوری دیے جانے کی بھی بات کہی گئی ہے۔

Published: undefined

کیرل کے وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ زندہ بچے لوگوں کو واپس لانے کے لیے بینکنگ شعبہ کی مدد کی ضرورت ہے کیونکہ زراعت ہی ان کا سب سے اہم کاروبار ہے۔ لوگوں نے کئی طرح کے قرض لیے ہیں انہیں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے اس لیے ان کے قرض معاف کر دیے جانے چاہئیں۔ بینکوں سے متعلق ڈائرکٹر ڈویژن آخری فیصلہ لیں گے۔ 30 جولائی کے بعد کاٹے گئے ای ایم آئی اسی کھاتے میں واپس جمع کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی بغیر کسی ضمانت کے 25000 تک کے کھپت قرض کو منظوری دی جائے گی اور اس کی ادائییگی کے لیے 30 مہینے کی مہلت ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined