کانگریس کی بدعنوانی اور مہنگائی کے خلاف 'ہلا بول ریلی' میں پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت 17 لیڈروں نے اجلاس سے خطاب کیا اور سبھی نے راہل گاندھی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے مودی حکومت پر تنقید کی ۔
Published: undefined
ریلی کو سب سے پہلے آسام کے نوجوان ایم پی گورو گوگوئی نے خطاب کیا اور کہا کہ صرف ایک لیڈر یعنی راہل گاندھی ہی ملک کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ریلی میں آنے والے لوگوں کی بھیڑ ثابت کرتی ہے کہ حکومت کے خلاف کانگریس کی یہ تحریک اب رکنے والی نہیں ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے جنرل سکریٹری طارق انور نے کہا کہ مودی حکومت سماج کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے اور اس ریلی کے ذریعے حکومت کو سخت پیغام جائے گا۔ اشوک چوہان نے کہا کہ حکومت مہنگائی سے غریبوں کوماررہی ہے اور ملک کے غریبوں کی آواز مرکزی حکومت تک پہنچانے کے لیے اس ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
راجستھان سے کانگریس کے نوجوان لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ اس حکومت نے مہنگائی میں زبردست اضافہ کرکے عوام پرجو حملہ کیا ہے اس کے تعلق سے حکومت کو اب بیدار کرکے ہی رہیں گے۔ مکل واسنک نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے عوام کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس ریلی کے ذریعے حکومت کے خلاف جنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔
Published: undefined
لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کا نام لئے بغیرپارٹی سے ان کے استعفیٰ پر کہا کہ کانگریس ایک دریا ہے اور لوگ اس میں آتے جاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر عوام سے جڑے ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مسٹر گاندھی نے ملک کے لوگوں سے جڑنے اور ہندوستان کو جوڑنے کے لئے بھارت جوڑو ریلی کا انعقاد کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ ملک کے سامنے بے روزگاری سب سے بڑا چیلنج ہے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی اس ریلی کے ذریعے کسانوں، غریبوں اور عام آدمی کی آواز کو حکومت تک پہنچا رہے ہیں۔ ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ ریلی میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت بتاتی ہے کہ مسٹر گاندھی کی قیادت میں ملک میں تبدیلی کی ہوا آنے والی ہے۔
Published: undefined
جموں و کشمیر کانگریس کے صدر نے کہا کہ اس حکومت میں غریبوں کا برا حال ہے اور جو غریب ہیں وہ غریب تر ہوتے جارہے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ مودی حکومت صنعت کاروں کے دس لاکھ کروڑ روپے کے قرض معاف کر سکتی ہے، لیکن اس کے پاس مہنگائی کو روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں ہیں۔
Published: undefined
راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت مہنگائی سے بہت خوفزدہ ہے۔ وہ اس بارے میں پارلیمنٹ میں بولنے کو تیار نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران انہیں بحث کرانے کا نوٹس دیا گیا لیکن وہ ملتوی کرتی رہی، آخرکار اسےاجازت دینی پڑی۔ ان کا کہناتھا کہ یہ گونگی بہری حکومت ہے جو اپوزیشن کی آواز اور عوام کی آواز نہیں سنتی۔
Published: undefined
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ مودی حکومت مہنگائی کم کرنے میں نااہل ثابت ہو رہی ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کے صدر انل چودھری نے کہا کہ وہ مہنگائی کو لے کر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں لیکن یہ گونگی بہری حکومت سننے کو تیار نہیں ہے۔
Published: undefined
ہماچل پردیش کانگریس لیڈر پرتیبھا سنگھ نے کہا کہ ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مہنگائی اور بے روزگاری فطری طور پرحاوی رہیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ عوام مہنگائی کا شکار ہیں لیکن حکومت کوئی قدم اٹھانے کو تیار نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز