کروڑوں روپے کے مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ڈبلیو بی ایس ایس سی) بھرتی گھوٹالے میں سی بی آئی نے جمعہ کو خصوصی عدالت میں اپنا پہلا فرد جرم داخل کیا۔ چارج شیٹ میں ریاست کے سابق وزیر تعلیم اور ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری پارتھ چٹرجی سمیت مجموعی طور پر 16 افراد کے نام ہیں۔ چٹرجی کا نام فہرست میں چھٹے مقام پر ہے۔
Published: undefined
اس معاملے میں سی بی آئی کی پہلی چارج شیٹ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ چارج شیٹ پیش کیے جانے کے 11 دن بعد پیش کی گئی ہے۔ ای ڈی چارج شیٹ میں چٹرجی اور ان کی قریبی ارپتا مکھرجی سمیت چھ لوگوں کا نام شامل ہے۔ اس معاملے میں جانچ شروع کرنے کے 51 دنوں کے بعد سی بی آئی نے چارج شیٹ پیش کی۔
Published: undefined
سی بی آئی کی چارج شیٹ میں دیگر اہم ناموں میں مغربی بنگال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ڈبلیو بی ایس ایس سی) کے سابق چیئرمین کلیانمے گنگوپادھیائے، ڈبلیو بی ایس ایس سی کے سابق سکریٹری اشوک ساہا اور ڈبلیو بی ایس ایس سی کی اسکریننگ کمیٹی کے سابق کنوینر ایس پی سنہا شامل ہیں۔ چٹرجی واحد ایسا نام ہیں جو دونوں چارج شیٹ میں شامل ہیں۔
Published: undefined
ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری اور ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ اگر کوئی گھوٹالوں کا قصوروار پایا جاتا ہے تو قانون اپنا کام کرے گا اور پارٹی اس معاملے پر آگے کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔ سی پی ایم کے راجیہ سبھا رکن بکاش بھٹاچاریہ نے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کو جانچ عمل میں تیزی لانی چاہیے اور گھوٹالے کے ملزمین کو جلد سزا ملنی چاہیے۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان سمک بھٹاچاریہ نے کہا کہ سی بی آئی صحیح سمت میں جا رہی ہے۔
Published: undefined
حال ہی میں سی بی آئی نے کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھجیت گنگوپادھیائے کی بنچ میں اپنی پروگریس رپورٹ پیش کی تھی، جہاں یہ بتایا گیا تھا کہ اہل امیدواروں کو محروم کرنے والے نااہل امیدواروں کے لیے جگہ بنانے کے لیے ڈبلیو بی ایس ایس سی کے سرور پر نمبروں سے چھیڑ چھاڑ کیسے کی گئی۔ اپنی رپورٹ میں سی بی آئی کےا فسران نے یہ بھی بتایا کہ سرور پر 0 سے 5 کے پوائنٹ 50 سے 53 میں بدل دیے گئے۔ سی بی آئی نے معاون دستاویزوں کی شکل میں اصل آپٹیکل مارک ریکاگنیشن (او ایم آر) شیٹ کی اسکین کی گئی کاپیاں بھی جمع کیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز