لکھنؤ کے غیر قانونی تبدیلیٔ مذہب معاملہ میں ملزم بنائے گئے مولانا کلیم صدیقی، مولانا عمر گوتم اور ان کے 14 ساتھیوں کو آج این آئی اے اے ٹی ایس کورٹ نے قصوروار قرار دے دیا۔ اس معاملے میں ایک ملزم ادریس قریشی کو ہائی کورٹ سے اسٹے مل گیا ہے۔ جن 16 ملزمین کو قصوروار قرار دیا گیا ہے، ان کے لیے سزا کا اعلان عدالت کل کرے گی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق این آئی اے اے ٹی ایس کورٹ کے جج وویک آنند شرن ترپاٹھی نے 16 ملزمین کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت قصوروار پایا۔ عدالت نے انھیں تعزیرات ہند کی دفعات 417، 120بی، 153اے، 153بی، 295اے، 121اے، 123 اور غیر قانونی تبدیلیٔ مذہب کی دفعہ 3، 4 اور 5 کے تحت قصوروار قرار دیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ میں غیر قانونی مذہب تبدیلی سے متعلق اس معاملے میں مجموعی طور پر 17 ملزمین تھے، جن میں سے اب 16 کو قصوروار قرار دے دیا گیا ہے۔ جو دفعات قصورواروں پر لگائے گئے ہیں، اس کے تحت انھیں 10 سال سے لے کر تاحیات قید تک کی سزا مل سکتی ہے۔ اس مقدمہ کا فیصلہ سنانے کے لیے جج ترپاٹھی نے کل کا دن مقرر کیا ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ 16 قصورواروں کے لیے کیا سزا مقرر کی جاتی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری 22 ستمبر 2021 کو اتر پردیش اے ٹی ایس کے ذریعہ مبینہ طور پر مذہب تبدیلی ریکٹ چلانے کے الزام میں ہوئی تھی۔ 562 دنوں تک جیل میں رہنے کے بعد مولانا کلیم کو اپریل 2023 میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی تھی۔ مولانا کلیم کی سرگرمیوں پر پہلے ہی پابندی لگا دی گئی تھی اور انھیں قانونی جانچ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
Published: undefined
الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو اتر پردیش حکومت نے چیلنج بھی پیش کیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ میں آگے کی قانونی کارروائی شروع ہوئی۔ اس کارروائی میں مولانا کلیم کی ضمانت پر شرطیں نافذ کی گئیں۔ ان کے این سی آر سے باہر نکلنے پر روک لگا دی گئی اور انھیں ٹریک کرنے کے لیے اپنے فون کا لوکیشن ہمیشہ آن رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی تھی۔ اب جبکہ وہ اس معاملے میں قصوروار پائے گئے ہیں، تو انھیں وہ سزا بھگتنی ہوگی جو عدالت نے کل سنائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز