کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہر ریاست میں جگہ جگہ کوارنٹائن سنٹر بنائے گئے ہیں تاکہ مشتبہ اور کورونا پازیٹو مریضوں کو صحت مند لوگوں سے الگ رکھ کر وائرس پر قابو پایا جا سکے۔ اس درمیان اتر پردیش واقع بلند شہر میں ایک کوارنٹائن سنٹر سے 16 افراد کے فرار ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جن میں سے 11 کو کافی مشقت کے بعد پولس نے پکڑ لیا ہے، لیکن 5 ہنوز فرار ہیں۔
Published: undefined
بلند شہر کے اس واقعہ سے یوگی حکومت کے ان دعووں کی قلعی کھل گئی کہ کوارنٹائن سنٹر میں ہر طرح کی سہولت مہیا کرائی جا رہی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بلند شہر کے ایبائی علاقہ کا ہے جہاں جنتا انٹر کالج میں کوارنٹائن سنٹر بنایا گیا ہے۔ اسی سنٹر کے ایک کمرے کی کھڑکی توڑ کر 16 لوگ فرار ہو گئے۔ دوبارہ پکڑے جانے والے کچھ افراد نے الزام عائد کیا کہ کوارنٹائن سنٹر میں کھانا نہیں ملتا تھا اور بھوک سے پریشان ہو کر سبھی فرار ہوئے ہیں۔
Published: undefined
اس پورے معاملے میں بلند شہر کے ایس پی سنتوش کمار کا کہنا ہے کہ کوارنٹائن سنٹر میں 103 لوگوں کو کوارنٹائن کرایا گیا تھا۔ جو 16 لوگ فرار ہوئے ان میں سے 11 لوگوں کو دوبارہ کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔
Published: undefined
اس درمیان ہندی نیوز پورٹل 'کہرام' پر شائع خبر کے مطابق گرام پردھان اور پنچایت سکریٹری کئی لوگوں کو گھروں سے یہ کہہ کر لائے تھے کہ جانچ کے بعد واپس بھیج دیا جائے گا، لیکن انھیں کوارنٹائن سنٹر میں روک دیا گیا۔ ہفتہ کی رات 16 لوگ وہاں سے فرار ہو گئے۔ پتہ چلا ہے کہ ان میں کچھ اپنے گھر پر ہیں جب کہ کچھ کھیتوں پر ہیں۔ انھوں نے انتظامیہ پر کوارنٹائن سنٹر میں گھٹیا کھانا دیئے جانے کا الزام بھی عائد کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined