نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 5874 معاملے سامنے آئے اور اس دوران 16 مریضوں کی موت ہو گئی۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3167 افراد کو ویکسین لگائی گئیں۔ ملک میں اب تک 2206666261 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
اتوار کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران 3137 مریض اسپتال میں داخل ہوئے اور اس کے بعد ایکٹو کیسز کم ہو کر 49015 رہ گئے ہیں۔ ملک میں اموات کی تعداد بڑھ کر 531533 ہو گئی۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کے اعدادوشمار بڑھ کر 8148 بڑھ کر 44364841 تک پہنچ گئے ہیں۔
Published: undefined
اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 108 فعال کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 116، ہماچل پردیش میں 49، چھتیس گڑھ میں 46، جموں و کشمیر میں 11، میگھالیہ میں ایک، میزورم میں چھ اور اروناچل پردیش میں چھ کیسز بڑھے ہیں۔ اس کے علاوہ ہریانہ میں دو، کرناٹک میں دو، ناگالینڈ میں دو، پڈوچیری میں سات اور تریپورہ میں سات کیسز بڑھے ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹے میں کیرالہ میں سب سے زیادہ 688 کورونا کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ اسی عرصے میں مہاراشٹر میں 638، دہلی میں 413، اتر پردیش میں 258، پنجاب میں 67، تمل ناڈو میں 198، راجستھان میں 193 سمیت دیگر ریاستوں انڈمان اور نکوبار جزائر، آندھرا پردیش، چنڈی گڑھ، گوا، جھارکھنڈ، لداخ، مدھیہ پردیش، ناگالینڈ، پڈوچیری اور تلنگانہ میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined