قومی خبریں

مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ پر پورے ملک کے فنکار پیش کریں گے خراج عقیدت

للت کلا اکیڈمی، سنگیت ناٹک اکیڈمی اور ساہتیہ اکیڈمی 2 اکتوبر کو کئی پروگرام منعقد کررہی ہیں۔ للت کلا اکیڈمی ملک کے 100 سے زیادہ فنکاروں کی 150تخلیقات پیش کرنے جارہی ہے۔

Getty Images
Getty Images 

نئی دہلی: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر 2 اکتوبر کو ملک کے فنکار اور ادیب اپنی اپنی تخلیقی خراج عقیدت پیش کریں گے اور قومی تعمیر میں ان کی خدمات کا ذکر کریں گے۔ للت کلا اکیڈمی، سنگیت ناٹک اکیڈمی اور ساہتیہ اکیڈمی بدھ کو کئی پروگرام منعقد کررہی ہیں۔ للت کلا اکیڈمی ملک کے سو سے زیادہ فنکاروں کی 150تخلیقات پیش کرنے جارہی ہیں جس کا افتتاح دہلی کے لفٹننٹ گورنر انل بیجیل کریں گے۔

Published: undefined

اس میں پدم بھوشن کے اعزاز سے سرفرازسنگ تراش کے گاندھی پر بنائے گئے 4 مجسمے شامل کیے گئے ہیں۔ 94ویں سالہ رام ستار نے اب تک گاندھی جی پر 350 مجسمے بنائے گئے ہیں جو ملک وبیرون ملک نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں سردار پٹیل کی سب سے اونچی مورتی بھی بنائی تھی۔

Published: undefined

للت کلا اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر اتم پاچارنا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نمائش کا انعقاد سر جے جے اسکول آف آرٹ، ممبئی اور پروگیسیو آرٹ گیلری کی مدد سے کیا جارہا ہے اس میں مجسموں کے علاوہ پینٹنگ، ڈرائنگ پرنٹ سیریمک کے علاوہ نایاب تصاویر بھی ہوں گی۔ انہوں نےبتایا کہ 2 اکتوبر کو نمائش کے ساتھ ساتھ ایک ورکشاپ کا بھی انعقاد کیاگیا ہے جس میں تقریباً100 فنکار بھی شرکت کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined