ناگا اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) نے شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ کے مون ضلع میں کشیدگی کے درمیان پیر کے روز چھ گھنٹے کا بند منایا۔ اس دوران ریاست میں ہفتہ کو سیکورٹی آپریشن کے دوران فائرنگ کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
تیرو اور اوٹنگ گاوں کے بیچ ہفتہ کے روز فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں چھ مزدوروں سمیت 13 گاوں والوں کی موت ہوگئی جبکہ اتوار کے روز پرتشدد مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں گاوں کا ایک اور شخص ہلاک ہوگیا۔ اس دوران ایک فوجی بھی شہید ہوا ہے۔
Published: undefined
ناگا اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) نے پیر کے روز ناگالینڈ میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند کی اپیل کی تھی ۔ این ایس ایف نے ناگا لوگوں سے اگلے پانچ دنوں کے سوگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔وزیراعلیٰ نیفیو ریو نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined