بالی ووڈ کی 15 ہستیوں نے پہلی بار حب الوطنی سے سرشار ایک نغمہ کو اپنی آواز دی ہے۔ یہ نغمہ ہے ’ہم ہندوستانی‘ جو کہ 13 اگست یعنی جمعہ کے روز ریلیز کیا جائے گا۔ لتا منگیشکر، امیتابھ بچن، پدمنی کولہاپورے، انل اگروال، سونی نگم، کیلاش کھیر، الکا یاگنک اور شبیر کمار نے اس گانے میں اپنی آواز دی ہے۔ علاوہ ازیں شردھا کپور، سوناکشی سنہا، شروتی حسن، تارا ستاریا، انکت تیواری، سدھانت کپور اور جنت زبیر جیسے نئی نسل کے اداکار بھی اس میں اپنی آواز دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔
Published: undefined
خبروں کے حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار اس نغمہ کو پریانک شرما اور پارس مہتا نے اپنے میوزک لیبل دھماکہ ریکارڈس کے لیے پروڈیوس کیا ہے۔ بڑی چھوٹی کئی بالی ووڈ ہستیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پریانک شرما نے کہا کہ ’’عظیم اداکار اور گلوکار جو پہلی بار اس گانے میں ایک ساتھ آئے ہیں، یقیناً ملک اور دنیا کے لیے ہمارے جذبات میں سبھی متنوع شکل میں منظر عام پر آئیں گے، محبت اور امید کی شمع پھیلائیں گے۔‘‘
Published: undefined
’ہم ہندوستانی‘ نغمہ کو ویدانتا گروپ کے انل اگروال فاؤنڈیشن نے سپورٹ کیا ہے۔ نغمہ مسٹر اینڈ مسز فلمس کے ذریعہ ہدایت کی گئی ہے، میوزک ڈائریکشن دلشاد شبیر شیخ نے نغمہ نگار اور موسیقار کشش کمار کے ساتھ دیا ہے۔ اب ’ہم ہندوستانی‘ کو 13 اگست کو ریلیز کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز