قومی خبریں

اکالی دل سے وابستہ 15 خاندانوں نے پارٹی کو دیا جھٹکا، سبھی کانگریس میں شامل

پنجاب کابینہ میں وزیر او پی سونی کا کہنا ہے کہ ’’ریاست میں کانگریس حکومت کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے یہ کنبے کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔‘‘

کانگریس
کانگریس 

پنجاب کے کابینہ وزیر او پی سونی کی سربراہی میں جمعہ کے روز امرتسر شہر کے تقریباً 15 خاندانوں نے اکالی دل چھوڑ کر کانگریس کی رکنیت حاصل کر لی۔ یہ عمل اکالی دل کے لیے ایک بہت بڑا جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ ریاست میں ہونے والے الیکشن کے پیش نظر یہ ایک بہت بڑی سرگرمی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ سبھی 15 کنبہ کے لوگ اکالی دل کی پالیسیوں سے ناراض تھے اور کانگریس حکومت کے ذریعہ ریاست میں کیے گئے کاموں سے متاثر ہو کر پارٹی بدلنے کا فیصلہ لیا۔

Published: undefined

کابینہ وزیر او پی سونی نے اس تعلق سے کہا کہ ’’ریاست میں کانگریس حکومت کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے یہ کنبے کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ شہرمیں متعدد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جو جلد مکمل ہو جائیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ترقی کی سیاست کی ہے اور ہر طبقہ کے لوگوں کے ساتھ مل کر ریاست کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined