قومی خبریں

ہندوستان پر قہر ڈھا رہا کورونا، گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ 14516 معاملے درج

جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 395048 ہوگئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 12948 پہنچ گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے 14516 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے مزید 375 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کورونا کے 9120 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 395048 ہوگئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12948 ہوگئی ہے۔ وہیں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک مجموعی 213831 مریض صحت ہوئے ہیں۔ تاہم ملک میں ابھی بھی کورونا کے 168269 ایکٹو کیسز ہیں۔

Published: undefined

کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3827 کیسز درج کیے گئے اور 142 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 124331 ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 5893 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1935 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 62773 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تامل ناڈو دوسرے مقام پر ہے، یہاں اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 54449 تک پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کے سبب 666 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں، 30271 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران قہر برپا کر رہا ہے اور ریکارڈ 3137 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 53116 ہوگئی۔ اسی دوران 66 مریضوں کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2035 ہوگئی۔ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے دہلی مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ دارالحکومت میں235691 مریض صحت یا ب ہوئے ہیں، جن کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے مقام پر ہے، لیکن ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے مقام پر ہے۔ گجرات میں اب تک 26141 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1618 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں 18159 افراد اس وبا سے بازیاب بھی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا کے 15785 کیسز سامنے آ ئے ہیں اور اس وائرس سے 488 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 9638 مریض صحت یا ب بھی ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا کا قہر عروج پر ہے اوریہاں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14156 ہوگئی ہے اور اب تک 333 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 10997 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں 8281 اور آندھرا پردیش میں 7961 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد بالترتیب 124 اور 96 ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 5680 ہوگئی ہے اور اب تک 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہریانہ میں 144، پنجاب میں 92، بہار میں 50، اتراکھنڈ میں 26، کیرالہ میں 21، اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں 11-11، چھتیس گڑھ میں 10، آسام میں نو، ہماچل پردیش میں آٹھ، پڈوچیری میں سات، چندی گڑھ، تریپورہ میں چھ۔، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined