شمال مشرقی ریلوے کے لکھنؤ ڈویژن کے گورکھپور-گونڈہ ریل ٹریک پر واقع ڈومین گڑھ-جگ تبیلا کے درمیان آٹومیٹک سگنلنگ کام سمیت دیگر تعمیری کام کئے جا رہے ہیں۔ اس کے سبب ٹرین نمبر 12529 پاٹلی پُتر لکھنؤ ایکسپریس سمیت 14 ٹرینوں کی آمد و رفت منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ 51 ٹرینیں تبدیل شدہ راستے سے چلیں گی۔ ڈومین گڑھ اسٹیشن پر 27 اکتوبر تک پری این آئی/این آئی کام کیا جانا ہے۔ وسط مشرقی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سرسوتی چندر نے یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
جن ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان میں لکھنؤ-پاٹلی پُتر ایکسپریس (15 سے 26 اکتوبر)، پاٹلی پُتر-لکھنؤ ایکسپریس (15 سے 26 اکتوبر)، گوالیار- برونی ایکسپریس (23 اکتوبر سے 26 اکتوبر)، برونی-گوالیار ایکسپریس (24 اکتوبر سے 27 اکتوبر)، گوالیار-برونی اسپیشل (16، 20، 23 اور 27 اکتوبر)، برونی-گوالیار اسپیشل (17، 21، 24 اور 28 اکتوبر)، آنند وِہار-سہرسہ اسپیشل (15 سے 27 اکتوبر)، سہرسہ-آنند وِہار اسپیشل (16 سے 28 اکتوبر)، آنند وِہار-باپو دھام موتیہاری ایکسپریس (16، 19، 21، 23 اور 26 اکتوبر)، باپو دھام موتیہاری- آنند وِہار ایکسپریس (17، 20، 22، 24 اور 27 اکتوبر) شامل ہیں۔
ان کے علاوہ مظفرپور-ہری دوار اسپیشل (19 اور 26 اکتوبر)، ہری دوار-مظفرپور اسپیشل (18 اور 25 اکتوبر)، آگرہ کینٹ-فاربس گنج اسپیشل (18 اور 25 اکتوبر)، فاربس گنج-آگرہ کینٹ اسپیشل (19 اور 26 اکتوبر) بھی منسوخ ہونے والی ٹرینوں میں شامل ہیں۔
Published: undefined
اس دوران کئی ٹرینوں کو تبدیل شدہ روٹ پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کٹیہار سے 22 سے 26 اکتوبر تک کھلنے والی 15707 کٹیہار-امرتسر ایکسپریس اپنے تبدیل شدہ راستے چھپرہ-اوڑینہار-وارانسی جنکشن-بنارس- پریاگ راج جنکشن- کانپور سنٹرل کے راستے پر چلائی جائے گی۔
Published: undefined
امرتسر سے 22 سے 26 اکتوبر تک کھلنے والی 15707 امرتسر-کٹیہار ایکسپریس اپنے تبدیل شدہ راستے کانپور سنٹرل-پریاگ راج جنکشن-بنارس- وارانسی جنکشن-اوڑینہار-چھپرہ کے راستے پر چلائی جائے گی۔ کٹیہار سے 16 سے 21 اکتوبر تک کھلنے والی 15707 کٹیہار-امرتسر ایکسپریس تبدیل شدہ راستہ چھپرہ-اوڑینہار-وارانسی جنکشن-ایودھیا کینٹ-بارابنکی کے درمیان چلائی جائے گی۔
Published: undefined
ایودھیا کینٹ-بارہ بنکی کے راستے چلائی جائے گی۔ سہرسہ سے 16 سے 27 اکتوبر تک کھلنے والی 12553 سہرسہ-نئی دہلی ایکسپریس تبدیل شدہ راستے گورکھپور-بڑھنی-گونڈا کے راستے چلے گی۔ گوہاٹی سے 16 اور 23 اکتوبر کو کھلنے والی 15653 گوہاٹی-جموں توی ایکسپریس تبدیل شدہ راستے گورکھپور-بڑھنی-گونڈا کے راستے چلے گی۔ سہرسہ سے 20 اور 27 اکتوبر کو کھلنے والی 15531 سہرسہ-امرتسر ایکسپریس تبدیل شدہ راستے گورکھپور-بڑھنی-گونڈا کے راستے چلے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined