پٹنہ: لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر چراغ پاسوان نے بہار حکومت کے کام پر سوال اٹھاتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ بہار حکومت کی وجہ سے ریاست کے 14.5 لاکھ لوگوں کو راشن نہیں مل رہا ہے۔
Published: 24 Apr 2020, 4:40 PM IST
قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی اتحادی جماعتوں میں سے ایک ایل جے پی کے صدر چیراغ نے بہار حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ’’لاک ڈاؤن میں مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں سے ان 39 لاکھ راشن کارڈ ہولڈروں کی فہرست جلد بھیجنے کو کہا ہے جنہیں راشن نہیں مل پا رہا ہے۔ جس میں ریاست بہار کے تقریباً ساڑھے 14 لاکھ مستفیدین بہار سے تعلق رکھتے ہیں۔‘‘
Published: 24 Apr 2020, 4:40 PM IST
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی مستقل کوششوں کے باوجود بہار حکومت نے ابھی تک فہرست ارسال نہیں کی ہے۔ اس کی وجہ سے، تقریباً 14.5 لاکھ بہار کے باشندگان کو راشن فراہم کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔
Published: 24 Apr 2020, 4:40 PM IST
بہار کے جموئی سے رکن پارلیمنٹ چیراغ پاسوان نے ایک دیگر ٹویٹ میں لکھا، ’’جن کا نام راشن کارڈ کی فہرست میں نہیں ہے، انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بہار میں تقریباً 14.5 لاکھ افراد کو اس میں شامل کیا جانا ہے لیکن ریاستی حکومت نے ابھی تک مستفید افراد کی فہرست مرکز کو نہیں بھیجی ہے جس سے انہیں راشن کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ نتیش کمار جلد ہی اس پر ایکشن لیں گے۔‘‘
Published: 24 Apr 2020, 4:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Apr 2020, 4:40 PM IST