نئی دہلی: ہندستان اور چین کے مابین مشرقی لداخ میں طویل عرصہ سے جاری تعطل کو ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک کے فوجی کمانڈروں کے تیرہویں راونڈ کی بات چیت اتوار کو ہوگی۔ چین کی سرحد میں مولدو گیریسن میں صبح ساڑھے دس بجے شروع ہونے والی اس بات چیت میں فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کے تیسرے مرحلہ اور اصل کنٹرول لائن پر کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ اس کے تحت دونوں فریقین کے مابین ہاٹ اسپرنگ، دیپسانگ اور ڈیم چوک سے فوجیوں کے پیچھے ہٹانے کے معاملہ پر خاص طور پر بات ہونے کی امید ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق بات چیت میں چین کی طرف سے جنوبی جنجیانگ ملٹری ڈسٹرکٹ کمانڈڑ اور ہندستان کی طرف سے لداخ کور کمانڈر کے حصہ لینے کی امید ہے۔ دونوں فریقین کے مابین بارہویں راونڈ کی بات چیت گزشتہ 31جولائی کو ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز