قومی خبریں

مجسمہ کے نیچے دبا ملا 130 سال قدیم ’ٹائم کیپسول‘، کھول کر دیکھا تو سبھی حیران

ٹائم کیپسول کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ جنرل رابرٹ ای لی کے کانسے کے گھڑسواری والے مجسمہ کے نیچے دبا تھا، اس مجسمہ کو 1890 میں تیار کیا گیا تھاـ

تصویر بشکریہ ٹوئٹر @GovernorVA
تصویر بشکریہ ٹوئٹر @GovernorVA 

امریکہ میں مزدوروں کو ایک مجسمہ کے نیچے دبا تانبے کا باکس ملا ہے جس میں کئی حیران کرنے والی چیزیں موجود ہیں۔ ورجینیا میں کنفیڈریٹ جنرل کے ایک مجسمہ کے پیڈسٹل کی کھدائی کے دوران یہ باکس ملا جسے 130 سال پہلے دفنایا گیا تھا۔ ورجینیا کے گورنر رالف نارتھم نے رچمنڈ شہر میں ملے اس باکس کی کچھ تصویریں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ انھوں نے اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’یہ غالباً وہ ٹائم کیپسول ہے جس کی ہر کوئی تلاش کر رہا تھا۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 1887 کے ایک اخبار میں شائع مضمون کے مطابق جنرل رابرٹ ای لی کے مجسمہ کے نیچے دبے ٹائم کیپسول میں عالمی جنگ کی یادگار چیزیں اور امریکہ کے سابق صدر ابراہم لنکن کی تصویر تھی۔ اس کے ساتھ ہی اس میں بٹن اور بلیٹ، کنفیڈریٹ کرنسی، نقشے جیسے کئی باقیات تھے۔ اس تانبے کے باکس کو حال ہی میں کھولا گیا ہے۔

Published: undefined

ٹائم کیپسول کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ جنرل رابرٹ ای لی کے کانسے کے گھڑسواری والے مجسمہ کے نیچے دبا تھا۔ اس مجسمہ کو 1890 میں تیار کیا گیا تھا۔ اسمارک کو طویل وقت سے نسلی ناانصافی کی علامت کی شکل میں دیکھا جا رہا تھا۔ اس لیے اسے ستمبر ماہ میں ہٹا دیا گیا تھا۔

Published: undefined

بہر حال، ورجینیا کے گورنر کے پوسٹ پر کئی لوگ اپنا رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے ’’تو اس سے آپ کو کیوں فرق پڑ رہا ہے؟ آپ تاریخ کو مٹانے کی بہت کوشش کر رہے ہیں۔ تو پھر یہ سامان آپ کو اتنا پرجوش کیوں کر رہا ہے؟‘‘ ایک دیگر صارف نے لکھا ’’مجھے امید ہے کہ اس میں قانونی دستاویز ہیں جو کہتے ہیں کہ آپ کو مجسمہ کو واپس رکھنا ہوگا۔‘‘ مزید ایک صارف نے لکھا ’’شاید انھیں پتہ تھا کہ مستقبل میں مجسمہ کو گرا دیا جائے گا، ورنہ وہ کیپسول کو اس جگہ پر کیوں رکھیں گے؟‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined