قومی خبریں

یوپی: کُشی نگر کی شادی میں ماتم، 22 خواتین و بچیاں کنویں میں گریں، 13 کی موت

کشی نگر میں ایک شادی کی رسم نبھانے کے لئے خواتین اور بچیاں ایک کنویں کے پاس جمع تھیں کہ کنویں کا سلیب ٹوٹ گیا اور یہ حادثہ پیش آیا ۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @airnews_gkp
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @airnews_gkp 

اتر پردیش کے کشی نگر ضلع سے ایک بہت دردناک خبر موصول ہوئی ہے جس میں نیوز 18 میں شائع خبر کے مطابق 22 خواتین کنویں میں گر گئیں اور ان میں سے 13 کی موت ہو گئی ہے جبکہ 9 کو بچا لیا گیا ہے۔ یہ حادثہ ایک شادی میں پیش آیا ۔

Published: 17 Feb 2022, 9:16 AM IST

واضح رہے کشی نگر ضلع کے گاؤں نورنگیا میں ایک شادی کی رسم ادا کرنے کے لئے بہت ساری خواتین اور بچیاں ایک کنویں کے پاس جمع ہوئیں اور اچانک کنویں کا ایک سلیب ٹوٹ گیاجس کی وجہ سے 22 خواتین کنویں میں جا گریں ۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے ان میں سے 9 کو بچا لیا جبکہ 13 کی موت ہو گئی۔اس حادثہ کے بعد شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔

Published: 17 Feb 2022, 9:16 AM IST

واضح رہےحادثہ کی خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں انتظامیہ کے لوگ وہاں پہنچ گئے اور راحت کے کام میں جٹ گئے۔اس حادثہ میں ماری گئی خواتین اور بچیوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ راحت کے کام میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ مرنے والے کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: 17 Feb 2022, 9:16 AM IST

واضح رہے نورنگیا گاؤں کے اسکول ٹولہ کے رہنے والے پرمیشور کشواہا کے بیٹے کی آج شادی ہونی ہے جس کی ہلدی کی رسم کل یعنی بدھ کے روز ہونی تھی ۔ اسی رسم میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں خواتین اور بچیاں وہاں آئی تھیں اور گاؤں کے کنویں پر مٹکوڑ رسم کرنے گئی تھیں جبھی یہ حادثہ پیش آیا۔

Published: 17 Feb 2022, 9:16 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Feb 2022, 9:16 AM IST