قومی خبریں

بہار، بنگال، ایم پی سمیت 7 ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان، 10 جولائی کو ہوگی ووٹنگ

بہار، مغربی بنگال، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہماچل پردیش کی 13 سیٹوں پر 10 جولائی کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج 13 جولائی کو آئیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ووٹنگ علامتی تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

ووٹنگ علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

 

الیکشن کمیشن نے بہار، بنگال، ایم پی سمیت 7 ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ 10 جولائی کو ہوگی۔ جن سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی ان میں بہار کی 1، بنگال کی 4، تمل ناڈو کی 1، مدھیہ پردیش کی 1، اتراکھنڈ کی 2، پنجاب کی 1 اور ہماچل پردیش کی 3 سیٹیں شامل ہیں۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کے مطابق ان سیٹوں پر نوٹیفکیشن 14 جون کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 21 جون ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 24 جون کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 26 جون مقرر کی گئی ہے۔

Published: undefined

جن سیٹوں پر یہ ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں ان میں بہار کی روپولی کی سیٹ ہے جو ایم ایل اے بیمابھارتی کے استعفے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ اسی طرح بنگال کی رائے گنج،  رانا گھاٹ جنوب، باگدا اور منی کتلا کی سیٹ، تامل ناڈو کی وکراوندی سیٹ، مددھیہ پردیش کی امرواڑہ سیٹ، اتراکھنڈ کی بدری ناتھ سیٹ، منگلور کی سیٹ، پنجاب کی جالندھر مغرب کی سیٹ، ہماچل پردیش کی دہرا، ہمیر پور اور نالاگڑھ کی سیٹ شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined