دہلی میں آج سے دسویں اور بارہویں کے طلباء کو اسکول جانے کی اجازت ہوگی۔ دہلی حکومت کے ڈائریکٹریٹ تعلیم نے کہا ہے کہ دسویں اور بارہویں کے طلباء اپنے داخلے، گائڈنس اور دیگر کاموں کے لئے اسکول جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل نائب وزیر اعلی اور دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا کا یہ بیان آیا تھا کہ دہلی کے نوے فیصد والدین اسکول کھولے جانے کے حق میں ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے آج سے ہی دہلی کے ہفتہ وار بازار کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے قبل دہلی میں صرف ایک میونسپل زون میں ایک ہفتہ وار بازار کھولنے کی اجازت تھی لیکن اب کورونا کے قہر کے کم ہونے کی وجہ سے تمام ہفتہ وار بازار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
Published: undefined
ادھر قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے صرف 66 نئے معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں اور اچھی خبر یہ ہے کہ اس عرصے میں کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1436761 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 25066 پر برقرار ہے۔ اس دوران مزید 95 لوگوں کی شفایابی کے ساتھ وائرس سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 1411159 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
اس عرصے کے دوران زیر علاج مریضوں میں29 کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد گھٹ کر 536 رہ گئی ہے۔ دہلی میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح 0.10 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.74 فیصد ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز