قومی خبریں

نیپال میں شدید زلزلہ سے تباہی، 128 افراد لقمہ اجل

مغربی نیپال میں جمعہ کی آدھی رات سے عین قبل 6.4 شدت کے شدید زلزلے کے بعد ہفتہ کی صبح تک کم از کم 128 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

کھٹمنڈو: مغربی نیپال میں جمعہ کی آدھی رات سے عین قبل 6.4 شدت کے شدید زلزلے کے بعد ہفتہ کی صبح تک کم از کم 128 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ملبے تلے دبنے کی وجہ سے کئی لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کے مغربی صوبے کا ضلع جاجر کوٹ تھا، اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ کئی عمارتیں منہدم اور پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ زلزلے کا اثر دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں بھی دیکھا گیا۔ بہار کے پٹنہ اور مدھیہ پردیش کے بھوپال تک زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Published: undefined

نیپال میں زلزلہ کے بعد پہاڑی دیہاتوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، درجنوں مزید زخمی پائے گئے ہیں۔ حکام نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ کئی مقامات سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ نیپالی فوج اور نیپال پولیس دونوں کو امدادی کاموں کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔ زلزلے اور اس کے آفٹر شاکس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ نے ریسکیورز کے لیے کچھ پگڈنڈیوں کو روک دیا۔

Published: undefined

نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل 'پرچنڈ' نے زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بچاؤ اور راحت کے لیے 3 سیکورٹی ایجنسیوں کو تعینات کیا ہے۔ نیپال میں گزشتہ چند مہینوں میں زلزلے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ 22 اکتوبر کو آنے والے زلزلے کا مرکز بھی نیپال تھا اور اس وقت یہاں 4 جھٹکے محسوس کئے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined