انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) حیدر آباد میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 120 سے زائد طلبا اور ملازمین کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ آئی آئی ٹی حیدر آباد کے ایک افسر نے خبر رساں ادارہ آئی اے این ایس کو بتایا کہ کورونا کے سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے گزشتہ ہفتہ سے چل رہی آن لائن کلاسز کو آئندہ حکم تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
کچھ طبا جو سنگاریڈی ضلع کے کنڈی واقع احاطہ میں اس مہینے کی شروعات میں سیمسٹر-اینڈ بریک کے بعد لوٹے تھے، ان میں مبینہ طور پر کووڈ-19 کی علامت دکھائی دی تھی۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں کُل 120 معاملوں کا پتہ چلا ہے۔ 107 طلبا پازیٹو پائے گئے جبکہ پازیٹو ہونے والوں میں بقیہ فیکلٹی یا دیگر اسٹاف تھے۔ پازیٹو پائے گئے لوگوں کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ اس درمیان گزشتہ کچھ دنوں کے دوران پولیس ڈائریکٹر جنرل کے دفتر میں 130 کووڈ معاملے سامنے آئے ہیں۔
Published: undefined
حیدر آباد پولیس کمشنر کے دفتر میں بھی 40 سے زائد معاملوں کا پتہ چلا ہے۔ طبی افسران نے متنبہ کیا ہے کہ ریاست میں اس مہینے کے آخر میں ایک بڑا عروج دیکھنے کو مل سکتا ہے اور لوگوں سے کووڈ-19 پر مبنی احتیاط پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined