سچ کہا گیا ہے کہ فن کبھی عمر کا محتاج نہیں ہوتا۔ اس بات کو ثابت کیا ہے کیرالہ کے ایک 12 سالہ بچے نے۔ ساتویں درجہ میں پڑھ رہے تھریسور کے رہنے والے ادویت کرشن نے ٹرین کا ایک ایسا ماڈل تیار کیا ہے جسے دیکھ کر سبھی حیران ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ماڈل پرانے اخبارات یعنی کاغذ کے استعمال سے تیار کیا گیا ہے۔ ادویت کرشن کے اس کارنامہ کو دیکھ کر وزارت ریل بھی حیرت زدہ ہے اور ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ساتھ ساتھ یو ٹیوب چینل پر بھی پوسٹ کیا ہے۔ تین دنوں کی مشقت کے بعد تیار یہ ٹرین ماڈل دیکھنے میں انتہائی پرکشش نظر آتا ہے۔ پیش ہے قومی آواز کے قارئین کے لیے وہ ویڈیو جس میں ادویت کرشن ٹرین کا ماڈل تیار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Published: 26 Jun 2020, 4:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Jun 2020, 4:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز